اسکاٹ لینڈ:477سال سے جاری گُگا ہنٹ پر پا بندی عائد
سولا سگیر (اے ایف پی)اسکاٹ لینڈ کے جزیرے سولا سگیر میں 477سال سے جاری سالانہ پرندوں کے بچے شکار کرنے کے عمل گُگا ہنٹ پر رواں سال پابندی عائد کر دی گئی ۔۔۔
نیچر اسکاٹ کے مطابق شکار گروپ مین آف نیس نے 2 ہزار تک کم عمر گینیٹ پرندوں کے شکار کی اجازت طلب کی تھی، تاہم سائنسی جائزے کے بعد خدشات ظاہر کیے گئے کہ اس سے پرندوں کی آبادی متاثر ہو سکتی ہے ۔ یہ شکار 1549 سے جاری تھا اور اس میں شکاری سمندر کے خطرناک سفر کے بعد غیر آباد جزیرے پر پہنچتے تھے ۔ مقامی افراد نے پابندی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے صدیوں پرانی روایت کا خاتمہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments