وائٹ ہاؤس میں آج اے آئی ضوابط پر بڑی ٹیک کمپنیوں کا اہم اجلاس

وائٹ ہاؤس میں آج اے آئی ضوابط  پر بڑی ٹیک کمپنیوں کا اہم اجلاس

واشنگٹن(اے ایف پی)وائٹ ہاؤس میں آج اے آئی کی بڑی ٹیک کمپنیوں کے سربراہوں کا اہم اجلاس ہوگا، جس میں جدید اے آئی ماڈلز کیلئے حکومت کے رضاکارانہ جائزہ نظام پر غور کیا جائے گا۔۔

نیا فریم ورک صدر ٹرمپ کے جون میں جاری ایگزیکٹو آرڈر کے تحت متعارف کرایا گیا ہے ، جس کے مطابق کمپنیاں اپنے طاقتور اے آئی ماڈلز عوامی اجرا سے قبل 30 روز کیلئے حکومتی جائزے کیلئے پیش کریں گی۔اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ جدت کے فروغ اور چین کے ساتھ ٹیکنالوجی کے مقابلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اے آئی شعبے میں محدود حکومتی مداخلت کی پالیسی اپنائے ہوئے تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...