تھائی لینڈ:14سالہ لڑکے نے دادا دادی ،سکول میں 5 افراد قتل کر کے خودکشی کرلی

تھائی لینڈ:14سالہ لڑکے  نے دادا دادی ،سکول میں  5 افراد قتل کر کے خودکشی کرلی

نونتابوری(اے ایف پی) تھائی لینڈ میں کلاس فیلوز کے ناروا رویے (بلیئنگ)سے تنگ 14 سالہ لڑکے نے اپنے دادا دادی کو ہلاک کرنے کے بعد ایک سکول میں گھس کر مزید 5 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا، جس کے بعد اپنی زندگی بھی ختم کرلی۔

 پولیس کے بیان کے مطابق لڑکے نے پہلے دادا کے پستول کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دادا اور دادی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا، پھر بینکاک سے ملحقہ صوبے نونتابوری کے ایک سیکنڈری سکول گیا اور سکول کے عملے کے 5ارکان کو موت کی نیند سلادیا، 14 سالہ حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔پولیس کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ لڑکے نے خودکشی کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...