بھارت دوستی چاہتا ہے تو حسینہ کارڈ نہ کھیلے :بنگلہ دیشی وزیر داخلہ
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ صلاح الدین احمد نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھاکہ سے دوستانہ تعلقات کی خواہش اور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو سیاسی طور پر استعمال کرنا ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔
ڈھاکہ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 کی عوامی تحریک کا مقصد انقلاب نہیں بلکہ ووٹ، جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی تھا۔ وزیر داخلہ نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی، اگست 2024 کی کارروائیوں میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے وزیراعظم کی مدت 10 سال تک محدود کرنے سمیت مختلف آئینی اصلاحات کی تجاویز بھی پیش کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments