حماس غزہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے تیار، امن بورڈ کو آگاہ کر دیا

حماس غزہ منصوبے پر عملدرآمد  کیلئے تیار، امن بورڈ کو آگاہ کر دیا

غزہ ،ویسٹ بینک(اے ایف پی) حماس نے کہا ہے کہ وہ امریکی حمایت یافتہ غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے ،حماس نے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کو آگاہ کیا کہ وہ منصوبے کے اگلے مرحلے پر قائم ہے۔۔۔

 جس کے تحت جنگ سے تباہ حال غزہ میں مسلح گروپ اپنے ہتھیار ایک نئی فلسطینی انتظامی کمیٹی کے حوالے کرے گا۔حماس کے ایک عہدیدار نے فرانسیسی میڈیا کو بتایا کہ حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں نے ثالثوں کو معاہدے پر عمل درآمد اور دوسرے مرحلے کی جانب بڑھنے کیلئے آمادگی سے آگاہ کردیا ہے ، تاہم اس کیلئے اسرائیلی منظوری اور معاہدے پر عمل درآمد ضروری ہے ۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ حماس نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ وہ معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھے ۔دوسری جانب ہفتے کو خان یونس کے ناصر ہسپتال نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔فلسطینی مسیحی برادری نے اسرائیلی قبضے اور موجودہ حالات کے باعث 2050 تک اپنے خطے سے مکمل خاتمے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بیت لحم کی دار الکلیمہ یونیورسٹی کے بانی ریورنڈ متری راحب کے مطابق حالات برقرار رہے تو 2050 تک ایک بھی فلسطینی عیسائی باقی نہیں رہے گا۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد معاشی اور سکیورٹی صورتحال میں غیر یقینی کے باعث سیکڑوں عیسائی فلسطینی علاقوں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں اور فوجی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ موجودہ اندازوں کے مطابق مغربی کنارے میں 40 سے 45 ہزار عیسائی آباد ہیں، جبکہ 1967 میں یہ تعداد آبادی کا تقریباً 6 فیصد تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...