سینیگال :ہم جنس پرستی کیخلاف کریک ڈاؤن، 71افراد پر مقدمات

سینیگال :ہم جنس پرستی کیخلاف کریک  ڈاؤن، 71افراد پر مقدمات

ڈاکار(اے ایف پی)سینیگال میں ہم جنس پرستی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 71 افراد پر غیر فطری افعال کے الزامات عائد کردئیے گئے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق مارچ میں منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت ہم جنس تعلقات پر سزا دگنی کرکے 5  سے 10 سال قید کردی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق حالیہ مہینوں میں 100 سے زائد افراد کو مبینہ ہم جنس پرستی اور بعض کیسز میں ایچ آئی وی کی منتقلی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا۔28 ملزموں کے خلاف مقدمات ختم کردئیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...