نیدرلینڈز میں چاقو حملے 2افراد زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار
دی ہیگ(اے ایف پی)نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں چاقو زنی کے پے در پے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح سپانگن کے علاقے میں ساڑھے 9 بجے دو افراد کو بظاہر بلاوجہ چاقو کے وار کرکے زخمی کیا گیا۔ 30 منٹ بعد روٹرڈیم دی ہیگ ایئرپورٹ کے قریب برج وان سائرین فٹ برج پر بھی چاقو حملے کی کوشش کی اطلاع ملی۔ پولیس کے مطابق تمام واقعات میں ایک ہی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments