نیپال :برفانی تودے تلے دبے 5کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

نیپال :برفانی تودے تلے دبے 5کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں

کھٹمنڈو(اے ایف پی)نیپال میں چینی سرحد کے قریب گزشتہ سال برفانی تودے کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے پانچ کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تین غیر ملکی اور دو نیپالی شامل ہیں۔ غیر ملکیوں میں اطالوی، اطالوی نژاد کینیڈین اور جرمن شہری شامل ہیں۔ برفانی تودا 5 ہزار 630 میٹر بلند یالونگ ری چوٹی کے نچلے حصے میں  گزشتہ نومبر کو گرا تھا۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے جمعرات کو لاشیں دریافت کیں، تاہم خراب موسم کے باعث انہیں تاحال منتقل نہیں کیا جاسکا۔ حکام کے مطابق موسم بہتر ہوتے ہی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاشیں نکالی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...