امریکا کا آسٹریلوی اسکینڈیم منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر مشروط قرض کا اعلان
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کے دور دراز علاقے نیو ساؤتھ ویلز میں اسکینڈیم کی کان کے قیام کیلئے امریکا نے 40کروڑ ڈالر کی مشروط قرض سہولت دینے کا اعلان کردیا۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ منصوبہ چین کی جانب سے اسکینڈیم کی پیداوار اور پراسیسنگ پر غلبے کا توڑ کرنے کیلئے اہم ہوگا۔ کمپنی کے چیئرمین رابرٹ فریڈلینڈ نے منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور امریکا نے چین پر انحصار کم کرنے کیلئے اہم معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔واضح رہے اسکینڈیم دفاعی سازوسامان، طیاروں اور ڈیٹا سنٹرز میں استعمال ہونے والی نایاب دھات ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments