امریکا نے دبئی کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج شیلبِٹ پر پابندی لگا دی
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی محکمہ خزانہ نے دبئی میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج شیلبِٹ سمیت متعدد کمپنیوں پرپابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق شیلبِٹ نے ایرانی حکومت سے منسلک اداروں کیلئے لاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی منتقل کی۔ شیلبِٹ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت، غیر قانونی جوا یا پابندیوں سے بچنے کیلئے جان بوجھ کر کوئی اقدام نہیں کیا۔ کمپنی کے مطابق اس نے جنوری 2026 میں اپنی سرگرمیاں بند کردی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments