سابق سربراہ موساد کا ایران کی فردو جوہری تنصیب کے دوروں کا انکشاف

سابق سربراہ موساد کا ایران کی فردو  جوہری تنصیب کے دوروں کا انکشاف

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے انکشاف کیا ہے کہ موساد کے اہلکار ایران کی فردو جوہری تنصیب کا ماضی میں کئی مرتبہ دورہ کرچکے ہیں۔۔۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق کوہن نے کہا کہ دوروں کا مقصد تنصیب کو بہتر طور پر سمجھنا تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ دورے کب اور کن افراد نے کیے ۔ کوہن نے امریکی فوج کی  جانب سے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر بمباری کو اپنے خوابوں کی تکمیل قرار دیا۔کوہن 2015 سے 2021 تک موساد کے سربراہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...