امریکا:بھارتی ارب پتی صنعتکار اڈانی کیخلاف فراڈ کامقدمہ خارج
نیویارک(اے ایف پی)امریکی عدالت نے بھارتی ارب پتی صنعتکار گوتم اڈانی کیخلاف فراڈ اور رشوت ستانی کا مقدمہ خارج کردیا۔۔۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے الزامات واپس لینے کے بعد بروکلین کی وفاقی عدالت کے جج نکولس گارفیس نے استغاثہ کی درخواست منظور کرلی۔ اڈانی پر بھارتی حکام کو 26 کروڑ 50لاکھ ڈالر رشوت دینے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا تاکہ شمسی توانائی کے معاہدے حاصل کیے جاسکیں۔ جج نے مقدمہ خارج کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا اور اسے غیرمعمولی قرار دیا۔ اڈانی نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے انصاف اور قانون کی حکمرانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments