کانگو :ایبولا وبا، ہلاکتیں 2 ہزار سے متجاوز
کنشاسا(اے ایف پی)جمہوریہ کانگو میں ایبولا کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 11 ہوگئی، جبکہ وائرس کے 4 ہزار 381 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔
کانگو کی وزارت صحت کے مطابق وبا ملک کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں پھیل رہی ہے ، جہاں طبی سہولیات اور حکومتی موجودگی محدود ہے ۔یہ کانگو میں ایبولا کی 17ویں وبا ہے اور تاریخ کی سب سے بڑی وبا قرار دی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments