کیمبرج یونیورسٹی:پی ایچ ڈی سکینڈل کی مکمل تحقیقات کا اعلان

کیمبرج یونیورسٹی:پی ایچ ڈی  سکینڈل کی مکمل تحقیقات کا اعلان

لندن(اے ایف پی) کیمبرج یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈیبورا پرینٹس نے سیاہ فام پروفیسر جیسن آرڈے کے مبینہ سرقہ سکینڈل کو غیر معمولی واقعہ قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کردیا۔۔۔

 آرڈے نے پی ایچ ڈی مقالے کے بعض حصوں میں مبینہ سرقے اور ذاتی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے الزامات کے بعد گزشتہ ہفتے استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے کسی غلط کاری کی تردید کی ہے ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ واقعے کو دیگر ماہرین تعلیم پر انگلی اٹھانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے ۔ یونیورسٹی معاملے کی شفاف تحقیقات کرے گی، جس میں کیمبرج سے باہر کے ماہرین تعلیم بھی شامل ہوں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...