طالبان پابندیاں، نصف افغان خواتین مہینے میں ایک یا دو بار گھر سے نکلتی ہیں

طالبان پابندیاں، نصف  افغان خواتین مہینے میں ایک  یا دو بار گھر سے نکلتی ہیں

جنیوا (رائٹرز)اقوام متحدہ کی خواتین سے متعلق ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طالبان کی عائد کردہ پابندیوں کے باعث افغانستان کی نصف خواتین اب ماہانہ صرف ایک یا دو مرتبہ گھر سے باہر نکلتی ہیں۔

 تقریباً 75 فیصد خواتین مرد سرپرست کے بغیر گھر سے نکلنے کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں جبکہ 70 فیصد نے ذہنی صحت کی خراب صورتحال کی شکایت کی۔ طالبان اقتدار کے بعد خواتین کی تعلیم، ملازمت اور عوامی زندگی میں شرکت پر سخت پابندیاں ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق خواتین کے حقوق سے متعلق صورتحال دنیا میں بدترین ہے ۔ رپورٹ 2025 سے مئی 2026 تک 5 ہزار سے زائد خواتین کے سروے کی بنیاد پر تیار کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...