مشی گن:مختلف مقامات پر فائرنگ مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
لینسنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مشی گن میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
مسکیگی کاؤنٹی میں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئیں جبکہ ایک شخص زخمی حالت میں ملا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی تلاش کے دوران دوسرے گھر سے چوتھی لاش بھی برآمد ہوئی ۔ 39 سالہ مشتبہ حملہ آور کی گاڑی جنگلاتی علاقے کے قریب سے ملی، جس میں مشتبہ حملہ آور سمیت ایک اور شخص کی لاش موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments