برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کے جعلی نمائندے سے رابطے کا اعتراف،جعل سازی کا شکار ہونے پر شرمندگی نہیں:اینڈی برنہم
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم نے منگل کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے ایک ایسے شخص کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کیا تھا جو خود کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چیف آف سٹاف ظاہر کر رہا تھا۔۔۔
۔پولیٹیکو نے پیر کو رپورٹ کیا کہ برنہم نے ایک ایسے شخص کو، جسے وہ ٹرمپ کی اعلیٰ معاون سوسی وائلز سمجھ رہے تھے ، کسی نامعلوم مواصلاتی ذریعے سے چند پیغامات بھیجے تھے ، تاہم بعد میں انہیں اس رابطے پر شک ہوگیا۔وسطی انگلینڈ کے شہر وولورہیمپٹن کے دورے کے دوران اس جعل سازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے برنہم نے کہا کہ پیغامات میں کسی حساس معاملے پر گفتگو نہیں ہوئی تھی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس دھوکے میں آنے پر انہیں شرمندگی محسوس ہوئی تو انہوں نے کہانہیں، مجھے شرمندگی نہیں ہے کیونکہ رابطہ بہت محدود تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments