سنگاپور :آن لائن فراڈ روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں
سنگاپور(اے ایف پی)سنگاپور نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نئی پابندیاں نافذ کردیں۔ نئے قوانین کے تحت واٹس ایپ، ٹیلیگرام، وی چیٹ، آئی میسج، فیس ٹائم، گوگل میسجز اور گوگل میٹ پر نامعلوم صارفین کو گروپس یا چینلز میں شامل کرنے کیلئے رضامندی ضروری ہوگی۔۔۔
فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو مشتبہ اشتہارات روکنے ، مشتہرین کی شناخت کی تصدیق اور مالیاتی خدمات کے لائسنس یافتہ ہونے کو یقینی بنانا ہوگا۔ سنگاپور میں فراڈ سے 2 ارب80کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments