امریکا نے شام کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے نکال دیا
دمشق(رائٹرز)امریکا نے شام کو دہشتگردی کے سرپرست ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر خارج کردیا۔۔۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق فیصلہ 45 روزہ کانگریسی جائزے کی مدت مکمل ہونے کے بعد نافذ ہوا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ اقدام شامی حکومت کی جانب سے عالمی دہشتگردی سے دوری کیلئے کئے گئے مثبت اقدامات کے اعتراف میں کیا گیا۔ شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سرمایہ کاری، کاروبار اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی میں مدد ملے گی۔ شام 1979 سے امریکی فہرست میں شامل تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments