امریکا:پناہ کے خواہشمند 2 لاکھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنیکی تیاری
واشنگٹن(اے ایف پی)ٹرمپ انتظامیہ امریکا میں پناہ کی درخواست دینے یا اس کے خواہشمند تقریباً 2 لاکھ غیرملکیوں کے کاروباری اور سیاحتی ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔۔۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 2016 سے 2026 کے دوران جاری کیے گئے بی ون اور بی ٹو ویزے اس اقدام کی زد میں آسکتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے تعاون سے ویزوں کی نشاندہی اور منسوخی کی کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے ۔ مجوزہ اقدام امریکا کی تاریخ میں ویزوں کی سب سے بڑی اجتماعی منسوخی ہوسکتا ہے ، جسے قانونی چیلنج کا سامنا بھی متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments