شام :بشار الاسد دور کے مفتی اعظم کو عمر قید

شام :بشار الاسد دور  کے مفتی اعظم کو عمر قید

دمشق(اے ایف پی)شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کے دور کے مفتی اعظم احمد حسون کو فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑکانے اور۔۔۔

 اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مختلف جرائم میں عمر قید کی سزا سنادی۔ احمد حسون بشار الاسد کے دور میں 16 سال تک شام کے اعلیٰ ترین مسلم مذہبی رہنما رہے اور سابق صدر سے قریبی تعلقات کے باعث نمایاں سمجھے جاتے تھے ۔ وہ مذہبی تقریبات میں بشار الاسد کے ہمراہ اکثر نظر آتے تھے ۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد احمد حسون اسد دور کے وہ دسویں اہم شخصیت ہیں جنہیں مختلف جرائم میں سزا سنائی گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...