افریقی ادارے کے بورڈ سے مستعفی
لندن(اے ایف پی )برطانوی شہزادہ ہیری نے افریقی ماحولیاتی تحفظاتی ادارے ’’افریقن پارکس‘‘ کے بورڈ سے استعفیٰ دے دیا۔۔۔
ان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہیری 10 سال خدمات انجام دینے کے بعد اب ادارے کے ٹرسٹی نہیں رہے ۔ ادارے کے مطابق ہیری اور بورڈ نے باہمی رضامندی سے ان کی رخصتی کو معمول کی انتظامی تبدیلی کا حصہ قرار دیا۔ ہیری نے افریقا میں تحفظ ماحول کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments