یوکرینی یوم آزادی،30 ممالک کے رہنماؤں کا کیف میں اجلاس

  یوکرینی یوم آزادی،30 ممالک کے رہنماؤں کا کیف میں اجلاس

یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم،فضائی دفاعی نظام کی فراہمی اولین ترجیح قرار اینڈی برنہم کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کے بلیو پرنٹس دینے کا اعلان یورپی یونین نے یوکرین کو مزید 6 ارب10کروڑ یورو کی فوجی امداد جاری کردی

کیف،ماسکو(اے ایف پی) یوکرین کے اتحادیوں نے روسی حملوں میں اضافے اور ماسکو کی دھمکیوں کے باوجود کیف کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ یوکرین کے 35ویں یوم آزادی پر 30 ممالک کے رہنماؤں نے کیف میں اجلاس کیا، جس میں  فضائی دفاعی نظام اور دیگر فوجی امداد کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم نے کہا کہ روس کی دھمکیوں کے باوجود یوکرین کے دفاع کیلئے حمایت جاری رہے گی،اینڈی برنہم نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کے بلیو پرنٹس دینے کا اعلان کیا ۔ فرانسیسی صدر نے خبردار کیا کہ روس یورپی ممالک کو یوکرین کی مدد سے روکنے کیلئے کشیدگی بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود اتحادیوں کی یکجہتی مضبوط ہے ۔ یورپی یونین نے یوکرین کی فضائی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کیلئے مزید 6 ارب10کروڑ یورو کی فوجی امداد جاری کردی۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا نے یوکرین کے یوم آزادی کے موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رقم فضائی و میزائل دفاعی نظام، میزائل، گولہ بارود اور ریڈارز کی فراہمی کیلئے استعمال ہوگی۔ زیلنسکی نے کہا ہے کہ جنگ میں لاپتا قرار دئیے گئے 10 یوکرینی فوجیوں کو قیدیوں کے تبادلے کے تحت رہا کر دیا گیا۔ ادھر روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں یوکرینی ڈرون حملے کے ملبے کی زد میں آکر بچوں کے مرکز میں 2 بچے ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...