جنوبی سوڈان :امن مشن کے اہلکاروں پر حملہ، 2 ہلاک،7زخمی
نیروبی(اے ایف پی)جنوبی سوڈان کی ریاست جونگلے میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔۔۔
، جس کے نتیجے میں 2 امن اہلکار ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ اقوام متحدہ کے مشن برائے جنوبی سوڈان کے مطابق حملے میں 3 امن اہلکار، جنوبی سوڈان نیشنل پولیس سروس کے 2 اہلکار اور 2 شہری ملازمین زخمی ہوئے ۔اقوام متحدہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن مشن کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments