بنگلہ دیش:طالبہ کو زندہ جلانے کے مقدمے میں سابق پرنسپل کی سزائے موت برقرار
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کی اپیل کورٹ نے جنسی ہراسانی کی شکایت کرنے والی طالبہ کو زندہ جلانے کے مقدمے میں سابق پرنسپل ایس ایم سراج الدولہ سمیت 2 مجرموں کی سزائے موت برقرار رکھی ہے ۔۔۔
عدالت نے 10 دیگر ملزمان کو بری جبکہ 4 کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔ مقتولہ نصرت جہاں رفیع کو 2019 میں سکول کے سربراہ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کی شکایت واپس لینے سے انکار پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ وہ جسم کا 80 فیصد حصہ جھلسنے کے باعث 4 روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments