فرانس اور سعودی عرب کا پیرس کے قریب 6 ارب یورو کے تھیم پارک منصوبے پر اتفاق
پیرس(رائٹرز) فرانس اور سعودی عرب نے پیرس کے قریب 6 ارب یورو کی لاگت سے جاپانی مانگا اور اینیمی سیریز ‘ڈریگن بال زیڈ’ سے متاثر تھیم پارک بنانے کے منصوبے پر اتفاق کرلیا۔۔۔
فرانسیسی صدارتی محل کے مطابق منصوبہ پیرس کے شمال مغرب میں واقع علاقے سرژی پونتواز میں تعمیر کیا جائے گا اور اس سے تقریباً 22 ہزار ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے ۔ منصوبے کی مالی معاونت سعودی تفریحی و سرمایہ کاری گروپ قِدیہ کرے گا۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی تیل پر انحصار کم کرنے اور عالمی تفریحی صنعت میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ پارک کی تعمیر میں کئی سال لگنے کی توقع ہے ، تاہم افتتاح کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments