بھارت: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طلبا احتجاج کے دوران پولیس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام
نئی دہلی(اے ایف پی) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ طلباکے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا، جس میں پیلٹ گنز اور برقی جھٹکے دینے والے آلات بھی شامل تھے ۔۔۔
احتجاج قومی میڈیکل داخلہ امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف شروع ہوا تھا اور 20 جولائی کو مظاہرین کی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پرتشدد ہوگیا۔ ایمنسٹی کے مطابق دہلی اور بہار میں پولیس نے پیلٹ گنز، آنسو گیس، لاٹھیاں اور دیگر آلات استعمال کیے ۔ پولیس کا موقف ہے کہ مظاہرین کے پرتشدد ہونے کے بعد طاقت استعمال کی گئی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے پولیس اور مظاہرین کے تشدد کی تحقیقات کیلئے پینل بھی قائم کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments