نائیجیریا:بھنگ فروشی کے الزام میں 101 سالہ خاتون گرفتار

نائیجیریا:بھنگ فروشی کے الزام  میں 101 سالہ خاتون گرفتار

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک)نائیجیریا میں حکام نے مبینہ طور پر بھنگ فروخت کرنے کے الزام میں 101 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔۔

 نیشنل ڈرگ لا انفورسمنٹ ایجنسی کے مطابق ایسٹر اوگن مابو کو جنوب مغربی ریاست اوگن میں گرفتار کیا گیا۔ خاتون کے قبضے سے 90 گرام بھنگ برآمد ہوئی، جسے وہ مقامی افراد کو فروخت کرنے کا اعتراف کر چکی ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ دکان جلنے کے بعد گزر بسر کیلئے منشیات کی فروخت شروع کی۔ عمر رسیدگی کے باعث انہیں ضمانت پر رہا کرکے مشاورت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ خاتون کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...