بیلجیئم:بل گیٹس سمیت مشہور شخصیات پرکسٹرڈ پائی پھینکنے والا کامیڈین چل بسا
برسلز(اے ایف پی)بیلجیئم کے مشہور کامیڈین نوئل گوڈن 80 برس کی عمر میں چل بسے ۔ ’’گلوپر‘‘کے لقب سے مشہور نوئل گوڈن تین دہائیوں تک معروف شخصیات پر کسٹرڈ پائی پھینکنے کے باعث خبروں میں رہے ۔۔۔
انہوں نے 1969 میں مصنفہ مارگریٹ دوراس کو پائی مار کر مہم شروع کی۔ ان کے نمایاں اہداف میں مائیکروسافٹ کے سربراہ بل گیٹس، نکولا سرکوزی اور فلسفی برنار ہنری لیوی شامل تھے ۔ گوڈن نے 1998 میں بل گیٹس کو پائی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ برنار ہنری لیوی کو آٹھ مرتبہ پائی ماری۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments