بیجنگ :ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز، 2056روبوٹس کی شرکت

 بیجنگ :ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز، 2056روبوٹس کی شرکت

جدیدفائیو جی اے نیٹ ورک قائم،ٹیبل ٹینس ، کک باکسنگ مقابلے شامل صنعتی پیداوار، ہوٹلوں اور گھروں میں روبوٹس کی کارکردگی بھی جانچی جائیگی

بیجنگ(اے ایف پی)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں دوسری ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے 666 ٹیموں کے 2 ہزار 56 ہیومنائیڈ روبوٹس 51 مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چائنا یونی کام بیجنگ اور ہواوے نے گیمز کیلئے جدیدفائیو جی اے نیٹ ورک قائم کیا ہے ، جس سے روبوٹس کو تیز رفتار اور کم تاخیر والی رابطہ سہولت  فراہم کی جارہی ہے ۔ منتظمین کے مطابق مقابلوں میں ٹیبل ٹینس اور کک باکسنگ سمیت نئے مقابلے شامل کیے گئے ہیں جبکہ صنعتی پیداوار، ہوٹل، گھروں اور لاجسٹکس جیسے حقیقی ماحول میں روبوٹس کی کارکردگی بھی جانچی جائے گی۔ نیٹ ورک روبوٹس کی نگرانی اور تماشائیوں کی ڈیجیٹل سہولتوں کیلئے بھی استعمال ہورہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...