عراق :ایران نواز دھڑوں کو ہتھیار جمع کرانے کی ڈیڈلائن موخر
بغداد(اے ایف پی)عراق نے ایران نواز مسلح دھڑوں کو ہتھیار ریاست کے حوالے کرنے کی 30 ستمبر کی مقررہ ڈیڈلائن موخر کردی۔۔۔
، تاہم نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم کے سکیورٹی مشیر قاسم الاعرجی نے کہا کہ 30 ستمبر بین الاقوامی اتحاد کے عراق سے انخلا کی تاریخ ہے ، مسلح دھڑوں کے غیر مسلح ہونے کی آخری تاریخ نہیں۔ وزیراعظم نے مئی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلح گروہوں کے ہتھیار ریاست کے حوالے کرانے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ بعض دھڑوں نے ریاستی اداروں میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے ، تاہم ایران کے قریب سمجھے جانے والے طاقتور گروہ ہتھیار چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments