سی آئی اے سربراہ جان ریٹکلف غیر اعلانیہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

سی آئی اے سربراہ جان ریٹکلف  غیر اعلانیہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف غیر اعلانیہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔۔۔

 امریکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ سی آئی اے سربراہ کی حیثیت سے ریٹکلف کا روس کا پہلا دورہ ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ریٹکلف امریکی فوجی طیارے سی 17 کے ذریعے روس پہنچے ، جس نے پہلے لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں قیام کیا تھا۔ ماسکو میں طیارے کی آمد کے بعد دورے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ سی بی ایس نیوز اور ایکسس نے امریکی حکام کے حوالے سے ریٹکلف کی ماسکو میں موجودگی کی تصدیق کی ہے ۔ تاہم ان کی روسی حکام سے ملاقاتوں اور مذاکرات کے ایجنڈے کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ سی آئی اے اور وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...