دوست ممالک سے تجارت کیلئے کرپٹو کرنسی استعمال کر سکتے :روس
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے مغربی پابندیوں کا سامنا کرنے والے دوست ممالک کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعاون کیلئے کرپٹو کرنسی استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔۔۔
روسی وزارت خارجہ کے سفارت کار الیگزینڈر تروفیموف نے کہا کہ روس پر عائد پابندیوں سے واضح ہوگیا ہے کہ ڈالر کو جغرافیائی سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، اس لیے کئی ممالک متبادل ادائیگی ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق کرپٹو کرنسی بھی ایسا ذریعہ ہوسکتی ہے ۔ روسی سفارت کار نے کہا کہ مغربی دباؤ کے باعث دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات مضبوط بنانا ترجیح ہے اور ایسے تعاون کے ذرائع تلاش کرنا ضروری ہے جو مغربی کنٹرول سے باہر ہوں۔ امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے خبردار کیا تھا کہ ایران سے تجارت میں مدد دینے والے بینکوں، کمپنیوں اور ممالک کو ڈالر نظام سے خارج کردیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments