الجزائر میں جنگلات کی آگ سے 12 افراد ہلاک
الجزائر (اے پی پی)الجزائر کے شمال مشرقی صوبوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
شہری تحفظ کے حکام کے مطابق مختلف صوبوں میں 159 آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ، جن میں سے 90 پر قابو پالیا گیا جبکہ 69 مقامات پر آگ بدستور بھڑک رہی تھی، رہائشی علاقوں کے قریب آگ پہنچنے پر متعدد خاندانوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments