برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں میں 21 فیصد کمی
جون کے اختتام تک 12 ماہ میں 85 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں دیں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں کی تعداد بھی 23 فیصد کم ہو گئی
لندن (اے ایف پی )برطانیہ میں پناہ کی درخواستوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران پانچویں حصے سے زیادہ کمی ہوئی ہے ۔برطانوی وزارتِ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق، جون کے اختتام تک 12 ماہ کے دوران 85ہزار 891 افراد نے برطانیہ میں پناہ کی درخواستیں دیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد کم اور جون 2022 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کے بعد سب سے کم ہے ۔حالیہ عرصے میں انگلش چینل کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے عبور کرکے برطانیہ پہنچنے والے تارکینِ وطن نے پناہ کی درخواستوں میں 40 فیصد حصہ ڈالا اورانکی تعداد بھی 23 فیصد کم ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments