ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، رائفل تھامے تصویر کیساتھ ‘نو مور نائس گائے ’ کا پیغام
واشنگٹن(دنیا نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی ایک متنازع تصویر شیئر کی ہے۔۔۔
جس میں وہ آٹومیٹک رائفل تھامے نظر آرہے ہیں جبکہ پس منظر میں پہاڑی علاقے میں دھماکے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ٹرمپ نے تصویر کے اوپر ‘‘NO MORE MR. NICE GUY!’’ یعنی ‘‘اب مزید نرم رویہ نہیں’’ کا پیغام درج کیا۔ یہ تصویر مصنوعی طور پر تیار کردہ یا ایڈٹ شدہ دکھائی دیتی ہے اور اس کے ذریعے امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے سخت مؤقف کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments