یوگنڈا :3سال کی عمر میں تخت سنبھالنے والے 34سالہ بادشاہ اوئیو کا انتقال
کمپالا (نیوز ایجنسیاں) یوگنڈا کی تورؤ سلطنت کے روایت پسند بادشاہ اور دنیا کے کم عمر ترین حکمران، کنگ اوئیو نیمبا کبابا اگورو روکیڈی چہارم 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
شاہ اوئیو نے 1995ء میں محض 3 سال کی عمر میں اپنے والد کے انتقال کے بعد تخت سنبھالا تھا، جس کے بعد انہیں دنیا کی کسی بھی سلطنت کا سب سے کم عمر ترین حکمران تسلیم کیا گیا تھا۔ان کی اچانک وفات کی خبر کے بعد ان کی سلطنت اور یوگنڈا بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔بادشاہ کے انتقال کی خبر ملک کی وزیر اعظم نے دی۔تورو سلطنت نے بادشاہ اوئیو کی موت کی وجہ نہیں بتائی، تاہم یوگنڈا کی حکومت کے ایک وزیر کے حوالے سے مقامی میڈیا میں کہا گیا ہے کہ وہ شدید بیمار تھے اور امریکا میں زیر علاج تھے ۔اگرچہ یوگنڈا پر ایک منتخب صدر کی حکومت ہے ، لیکن اس میں کئی روایتی سلطنتیں ہیں جو سیاسی طاقت نہ ہونے کے باوجود نمایاں ثقافتی اثر و رسوخ رکھتی ہیں۔ اوئیو جسے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ کے طور پر درج کیا گیا ہے ، 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں پر حکومت کی۔ وہ ایک ایسی مملکت کے 13ویں بادشاہ تھے جس کی بنیاد 19ویں صدی کے اوائل میں رکھی گئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments