بھارتی جنگی جنون ،پیداوار بڑھانے کیلئے نجی شعبے کو بھی میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی منظوری دیدی

بھارتی جنگی جنون ،پیداوار بڑھانے  کیلئے نجی شعبے کو بھی میزائل ٹیکنالوجی  فراہم کرنے کی منظوری دیدی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے میزائل کی پیداوار بڑھانے کے لیے نجی شعبے کو بھی میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سرکاری ادارے 'ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ' (ڈی آر ڈی او)کی جانب سے تیار کردہ تمام روایتی میزائل سسٹمز کی ٹیکنالوجی مقامی پیداوار کے لیے بھارتی صنعت کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔اس اقدام کو سرکاری کمپنیوں اور تحقیقی لیبارٹریوں پر مشتمل دفاعی شعبے میں ایک بڑی اور اہم تبدیلی قرار دیا جارہا ہے ۔بھارتی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق نجی کمپنیاں اب تکنیکی قابلیت، سرٹیفیکیشنز اور دیگر قانونی تقاضے پورے کر کے اس ٹیکنالوجی اور پیداواری حقوق کے لیے مقابلہ کر سکیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...