جاپان میں ایشین گیمز،شرکا کی تعداد17ہزار،رہائش کا بحران

جاپان میں ایشین گیمز،شرکا کی تعداد17ہزار،رہائش کا بحران

مارچ میں ٹیک بال اور پیڈل کے ایونٹس شامل کرنے سے شرکا کی تعداد بڑھ گئی اضافی شرکاکیلئے نہ بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائش کی گنجائش:جاپانی گیمز حکام

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک )ایشین گیمز 2026 میں شرکا کی تعداد مقررہ حد سے بڑھنے کے باعث جاپانی منتظمین کو رہائش کے انتظام میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ مارچ میں ایشین گیمز کے پروگرام میں ٹیک بال اور پیڈل کو بھی شامل کیا گیا تھا، جس کے بعد شرکا کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ایشین گیمز 2026 کا انعقاد 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ناگویا اور آچی کے علاقوں میں ہو گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین گیمز میں شرکا کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ کر 17 ہزار ہو گئی ہے ، جس کے باعث اضافی شرکاکیلئے رہائش کا بندوبست مشکل ہو گیا ہے ۔جاپانی گیمز حکام کے مطابق اضافی شرکاکیلئے نہ بجٹ موجود ہے اور نہ ہی رہائش کی گنجائش، اس لئے اضافی شرکا کو اپنی رہائش کا انتظام خود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق تقریباً 4 سے 5 ہزار کھلاڑی کروز شپ میں قیام کریں گے جبکہ 2 ہزار کھلاڑیوں اور حکام کیلئے عارضی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے ۔ایشین گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے باقاعدہ ایتھلیٹس ولیج قائم نہیں کیا گیا تاہم کھلاڑیوں اور حکام کیلئے کنٹینر طرز کی عارضی رہائش تیار کی گئی ہے جبکہ دیگر شرکا کو مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرایا جائے گا جبکہ کچھ شرکا کی رہائش ٹوکیو میں بھی ہو گی۔اولمپک کونسل آف ایشیا سے شرکا کی تعداد کم کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ بحران سے نمٹا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...