6چوکے ،8چھکے ،102رنز،صائم کی سی پی ایل میں سنچری

6چوکے ،8چھکے ،102رنز،صائم کی سی پی ایل میں سنچری

جمیکا کنگز مین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 11 رنز سے شکست دے دی

 باسیٹیر (سپورٹس ڈیسک )کیریبین پریمیئر لیگ 2026 کے 18ویں میچ میں پاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کی شاندار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز مین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کو 11 رنز سے شکست دے دی۔جمیکا کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مردمیدان صائم ایوب کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 102 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں6چوکے اور8چھکے شامل تھے ۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پیٹریاٹس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی اور یوں اسے 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آندرے فلیچر نے 38 گیندوں پر 55 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ داسن شناکا نے صرف 18 گیندوں پر 35 رنز بنا کر میچ میں سنسنی پیدا کردی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...