ہاکی ورلڈکپ:جنوبی افریقہ کو مات،پاکستان کی11ویں پوزیشن

ہاکی  ورلڈکپ:جنوبی  افریقہ  کو مات،پاکستان  کی11ویں  پوزیشن

پاکستان کے حماد الدین نے میچ کے آخری سیکنڈ میں گول کرکے میچ تین تین سے برابر کردیا ،پنلٹی شوٹ آؤٹ میں قومی ٹیم 4-3سے فاتح کپتان رانا وحید ،افراز اور محمدعما دنے پوزیشن میچ میں ایک ایک گول کیا ،پاکستان ورلڈکپ میں 2میچ جیتا ،3میں شکست ہوگئی ،ایک برابررہا

ایمسٹلوین (سپورٹس ڈیسک )چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا ہے ،پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان 11ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے 2 میچ میں کامیابی حاصل کی، 3 میچز میں شکست ہوئی ایک میچ ڈرا ہوا۔ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا، جنوبی افریقہ نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقہ نے ایک اور گول کرکے 2-0 کی برتری حاصل کرلی لیکن پھر پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا، پہلے افراز نے گول کیا پھر محمد عماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا، تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی، 8 منٹ بعد جنوبی افریقہ نے گول کرکے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کردیا۔کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقہ نے پنلٹی سٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی، میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کر کے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر پاکستان نے 4-3 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...