ویلرین گیپیڈچیوال پاکستان شطرنج ٹیم کے کوچ مقرر

ویلرین گیپیڈچیوال پاکستان شطرنج ٹیم کے کوچ مقرر

جارجین گرینڈ ماسٹر نے قومی کھلاڑیوں کی آن لائن ٹریننگ کا آغاز کردیا

ملتان (سپورٹس رپورٹر )جارجین گرینڈ ماسٹرویلرین گیپیڈچیوال کو پاکستان شطرنج کی قومی ٹیم کا کوچ مقرر کردیاگیا اورانہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ،یہ پہلا موقع ہے کہ قومی شطرنج ٹیم کیلئے غیر ملکی گرینڈ ماسٹر اور پروفیشنل کوچ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ویلرین گیپیڈچیوال نے چیس اولمپیاڈ 2026 کیلئے پاکستان کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آن لائن ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے ، جس کے دوران کھلاڑیوں کو جدید اوپننگ پریپریشن، مڈل گیم سٹریٹیجی، اینڈ گیم تکنیک اور عالمی مقابلوں کیلئے ذہنی و تکنیکی تیاری کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے ۔ قومی ٹیم کے ثمرقند پہنچنے پر جارجین گرینڈ ماسٹر ٹیم کو فزیکلی جوائن کریں گے اور اولمپیاڈ کے دوران کھلاڑیوں کی براہِ راست رہنمائی کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...