ٹرمپ کے جھیل اونٹاریو کا نام لیک امریکا رکھنے کے حکم نامے پر دستخط
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے لیک امریکا رکھنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دئیے ہیں،
جس سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جھیل اونٹاریو کا نام فوری طور پر تبدیل کرکے لیک امریکا رکھا جائے گا۔ جھیل اونٹاریو شمالی امریکا کی پانچ بڑی جھیلوں میں شامل ہے اور اس کی سرحد امریکا اور کینیڈا کے درمیان واقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments