سائبر حملے کے بعد ’’بلیک میل‘‘کیا جا رہا ، تاوان ادا نہیں کریں گے :میئر برلن

سائبر حملے کے بعد ’’بلیک میل‘‘کیا جا  رہا ، تاوان ادا نہیں کریں گے :میئر برلن

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن دارالحکومت برلن کے میئر نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہفتے قبل ہونے والے ایک سائبر حملے اور ڈیٹا چوری کے بعد شہری حکومت کو تاوان کے لیے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔۔۔

 تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کا تاوان ادا کرنے سے سختی سے انکار کر دیا۔جرمن ہفت روزہ میگزین 'ڈیر اسپیگل'کے مطابق بلیک میلرز نے 30 بٹ کوائنز کا مطالبہ کیا ہے جن کی مالیت تقریباً 20 لاکھ یورو یا 25 لاکھ ڈالر بنتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں ملوث ہیکر گروپ کا نام 'رائسیڈا' خیال کیا جا رہا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برلن کے سبکدوش ہونے والے میئر کائی ویگنر کا کہنا تھا ‘برلن ایک سنگین جرم کا نشانہ بنا ہے ۔ تاوان کا مطالبہ جمعرات کی شام موصول ہوا تھا تاہم برلن بلیک میلنگ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...