ٹرمپ ایران تنازع سے نکلنے میں مشکلات کا شکار :مارک کیلی

 ٹرمپ ایران تنازع سے نکلنے میں مشکلات کا شکار :مارک کیلی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹر مارک کیلی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران تنازع سے نکلنے کی راہ تلاش کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔۔۔

 امریکی عوام ایران تنازع کی قیمت مہنگے پٹرول اور خوراک کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس ایران تنازع سے نمٹنے کے راستے محدود ہیں، ایران میں زمینی فوج بھیجنے سے ہزاروں امریکیوں کی جانیں جا سکتی ہیں، ایران سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنا بھی ٹرمپ کے لیے ایک آپشن ہے ۔مارک کیلی نے کہا کہ اقتصادی دباؤ اور یورپ کے ساتھ دوبارہ اتحاد بہتر راستہ ہے ، یورپ کے ساتھ امریکی اتحاد گزشتہ ڈیڑھ سال میں کمزور ہوا، موجودہ بحران خود ٹرمپ کا پیدا کردہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...