ٹرمپ کی تقاریر پر جوا کھیل کر لاکھوں ڈالر کمانے والے وائٹ ہاؤس اہلکار پر جرمانہ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وائٹ ہاؤس ٹیلی پرامپٹر آپریٹر گیبریئل پیریز کو امریکی صدر ٹرمپ کی تقریروں سے متعلق اندرونی معلومات استعمال کرتے ہوئے پیش گوئیوں پر شرطیں لگانے کے الزام میں ایک لاکھ 72 ہزار ڈالر سے زائد ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ا
مریکی کموڈیٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن کے مطابق گیبریئل پیریز نے دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے دوران ٹرمپ کی مختلف تقریروں میں ممکنہ طور پر کہے جانے والے الفاظ اور موضوعات پر آن لائن جوا کمپنی کالشی کے ذریعے شرطیں لگائیں۔تحقیق کے مطابق پیریز نے ان شرطوں سے تقریباً ایک لاکھ 7 ہزار 539 ڈالر کا منافع حاصل کیا۔ اب انہیں یہ تمام منافع واپس کرنے کے ساتھ ساتھ 65 ہزار ڈالر کا سول جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔وائٹ ہاؤس نے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments