کرغزستان:ایس سی او کا دو روزہ سربراہی اجلاس کل ہو گا

کرغزستان:ایس سی او کا دو روزہ  سربراہی اجلاس کل ہو گا

بشکیک (اے ایف پی)روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کل پیر کو کرغزستان پہنچیں گے ، جہاں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا دو روزہ سربراہی اجلاس ہوگا۔

 اجلاس میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریباً ایک درجن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے ۔ اجلاس ایس سی او کے قیام کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر ہورہا ہے ۔ایس سی او میں روس، چین، بھارت، پاکستان، ایران، وسطی ایشیا کے چار ممالک اور روس کا اتحادی بیلاروس شامل ہیں۔کریملن کے مطابق پیوٹن کی ایرانی صدر پزشکیان، چینی صدر شی جن پنگ اور دیگر رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور ایران نے یوکرین جنگ کے دوران فوجی اور اقتصادی تعاون میں نمایاں اضافہ کیا ہے ، جس پر امریکا کو تشویش ہے۔

امریکی صدر دونوں ممالک کو ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے خبردار کرچکے ہیں۔واضح رہے ایس سی او کا بنیادی محور اقتصادی تعاون رہا ہے ، تاہم حالیہ برسوں میں روس اور چین کی قیادت میں تنظیم کا اثرورسوخ بڑھا ہے ۔ اس کے 10 مستقل ارکان کے علاوہ 15 مکالماتی شراکت دار اور دو مبصر ممالک بھی شامل ہیں۔ اگرچہ تنظیم خود کو کسی ملک کے خلاف اتحاد قرار نہیں دیتی، پیوٹن اور شی جن پنگ اجلاسوں میں متعدد بار مغربی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...