نیدرلینڈز:ٹرمپ کی شکل والی نشہ آور گولیاں جان لیوا قرار
منشیات جانچ مراکز میں کئی گولیاں جمع، پی ایم ایم اے کی مقدار انتہائی زیادہ کسی صورت یہ گولی استعمال نہ کریں، موت واقع ہوسکتی :ادارہ ذہنی صحت
دی ہیگ(نیوز مانیٹرنگ )نیدرلینڈز کے منشیات اور ذہنی صحت کے ادارے ٹرمبوس انسٹی ٹیوٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل سے مشابہت رکھنے والی ایکسٹیسی(نشہ آور ) گولیوں کے استعمال پر ’’ریڈ الرٹ‘‘ جاری کرتے ہوئے انہیں ممکنہ طور پر جان لیوا قرار دیا ہے ۔یوٹریخت میں قائم ادارے کے مطابق اگست کے دوران منشیات کی جانچ کے مراکز میں ایسی متعدد گولیاں جمع کرائی گئیں، جن میں کیمیائی مادے پی ایم ایم اے کی مقدار انتہائی زیادہ پائی گئی۔ادارے نے خبردار کیا کہ ‘‘کسی بھی صورت میں یہ گولی استعمال نہ کریں’’ کیونکہ اس کے استعمال سے جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے ، جس کے نتیجے میں موت بھی واقع ہوسکتی ہے ۔ادارے نے خبردار کیا کہ گولی کھانے کے کئی گھنٹے بعد متلی، دل کی دھڑکن تیز ہونا اور دورے پڑنے جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments