زمبابوے :چرچ جانیوالوں کی منی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 27 ہلاک
ہرارے (اے ایف پی)زمبابوے کے وسطی علاقے میں چرچ جانے والے افراد کو لے جانے والی منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ دارالحکومت ہرارے سے 140 کلومیٹر جنوب میں چیوو کے قریب پیش آیا۔ حادثے کے بعد منی بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سوار افراد کی مکمل تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ زمبابوے میں خستہ حال سڑکوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث حادثات عام ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments