جنوبی کوریا کا تمام شہریوں کو مفت اے آئی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ
سیول(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا نے اپنے تمام 5 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو پبلک براڈ بینڈ اور تعلیم کی طرز پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مفت اور لامحدود سہولیات فراہم کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو جدید اے آئی چیٹ بوٹس تک آسان اور مفت رسائی فراہم کرنا ہے ، تاکہ شہری صحت، مالیات اور روزمرہ زندگی سے متعلق مختلف معاملات حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس اقدام کے ذریعے جنوبی کوریا مصنوعی ذہانت کو ایک لازمی عوامی ضرورت کے طور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments